16 October 2024

تین ملکوں کے صدور کے ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کے نام تہنتی پیغامات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام تین ممالک انڈونیشیا، یوگنڈا اور گبون کے صدور نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۹
تاریخ اشاعت: 16:13 - July 04, 2021

تین ملکوں کے صدور کے ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کے نام تہنتی پیغاماتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام تین ممالک  انڈونیشیا، یوگنڈا اور گبون کے صدور نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔

گبون کے صدر علی بونگو اونڈیمیا نے اپنے پیغام میں گبون کے عوام اور حکومت کی جانب سے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

ادھر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے بھی انڈونیشیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر تہنیت اور مبارکباد پیش کی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے آپ کی توانائیوں اور صلاحیتوں پر اعمتاد کرتے ہوئے آپ کو ایران کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ انڈونیشا کے صدر نے ایران اور انڈونیشیا کے دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزيد مضبوط بنانے پر زوردیا ہے۔

یوگنڈا کے صدریووری موسہ ونی نے بھی اپنے پیغام میں یوگنڈا کی حکومت اور عوام کی طرف سے ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں