16 October 2024

اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں

ایرانی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۸۲
تاریخ اشاعت: 16:30 - July 04, 2021

اس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا شانہ ساز نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ۔

وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رضا شانہ سازنے کہا کہ ویکسین کی تیاری ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران اب ویکسین تیار کرنے والے 6 ممالک میں صف میں شامل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر ایرانی  ویکسینوں کی تیاری پچھلے 16 ماہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شانہ ساز نے کہا کہ  اب تک ایران میں کورونا ویکسین بنانے والے تین صنعت کار قومی اخلاقیات کمیٹی سے اخلاق کی سند حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے مطابق اب تک 12 مملک نے ایرانی کورونا ویکسین خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد ہی ایرانی کورونا ویکسین دیگر ممالک کو فروخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہمیں بڑے پیمانے پرپیداواری مرحلے میں داخل ہونا پڑے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں