16 October 2024

عمران خان کا افغانستان کے بحران کو حل کرنے کے لئے طالبان اور ہمسایہ ممالک سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بحران کو حل کرنے کےسلسلے میں انھوں نے افغان طالبان اور ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۸۵
تاریخ اشاعت: 20:51 - July 05, 2021

عمران خان کا افغانستان کے بحران کو حل کرنے کے لئے طالبان اور ہمسایہ ممالک سے رابطہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بحران کو حل کرنے کےسلسلے میں انھوں نے افغان طالبان اور ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں بدامنی سے متعلق خدشہ ہے، تاجیکستان و دیگر پڑوسی ممالک سے مل کر افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی پوری کوشش ہےافغانستان میں امن ہو، ایران کےصدرسےبھی افغانستان کےمعاملےپربات چیت کی ہے، خانہ جنگی ہوئی تو پناہ گزینوں کے مسائل پیدا ہوں گے اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی رابطے بھی متاثر ہوجائیں گے، کوشش ہے طالبان اور پڑوسی ممالک سے بات کریں تاکہ وہاں سیاسی تصفیہ ہوجائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں