16 October 2024

ہیٹی کے صدر کو قتل کردیا گیا

ہیٹی میں مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۹۸
تاریخ اشاعت: 18:11 - July 07, 2021

ہیٹی کے صدر کو قتل کردیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افریقہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے صدر جووینل موئس کی نجی رہائش گاہ پر رات ایک بجے حملہ کیا جس میں صدر ہلاک اور خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں، پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں