مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفیٰ پاکستان کے صدر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، تاہم ابھی تک ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کے لیے نامزد کیا تھا۔