مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی ملٹری مشن 31 اگست کو ختم ہوجائےگا، امریکا کی طویل جنگ ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ امریکی صدر نے افغانستان میں امریکی جنگ ختم کرنے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کے لیے نہیں بھیجا جائے گا، طالبان پر بھروسہ نہیں، لیکن حکومت کے تحفظ کے لیے افغان فوج پر بھروسہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سلامتی متحد حکومت ہونے پر ہی آسکتاہے، امکان نہیں کہ افغانستان میں متحد حکومت کا قیام ہوسکے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو مل کر ملک کے مستقبل کے لیے بڑھنا ہوگا، افغان خواتین کے اپنے مستقبل سے متعلق خدشات درست بات ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں 2500 افراد کو امریکہ منتقل ہونے کے لیے خصوصی ویزے دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان جنگ میں امریکہ کو تاریخی شکست ہوئی ہے، امریکہ نے انسان میں صرف دہشت گردی ، منشیات اور جرائم کو فروغ دیا ، امریکہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اور 20 سال سے زائد عرصہ تک افغانستان میں سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔