16 October 2024

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر شام کی تاکید

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے دہشت گردوں کے لئے مغربی ملکوں کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنی سرزمین میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا
خبر کا کوڈ: ۴۸۱
تاریخ اشاعت: 9:57 - February 26, 2018

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر شام کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے کہ شامی مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل میں شام سے متعلق سوئیڈ ن اور کویت کی قرارداد کی منظوری کے بعد کہ جس میں تیس روزہ فائربندی کی بات کی گئی ہے کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران دہشت گردوں نے دمشق پر ہزاروں مارٹر گولے فائر کئے ہیں جن میں دسیوں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلال احمر کے بھی کارکن شامل ہیں -

اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود مغربی ممالک دہشت گردوں کی حمایت کے لئے ہر طرح کا حربہ استعمال کررہےہیں - ان کا کہنا تھا کہ مغربی نمائندے شام میں عارضی فائربندی پر مسلسل زور دے رہے ہیں حالانکہ ان کا مقصد دہشت گردوں کو بچانا ہے -

بشار جعفری نے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کے خلاف اقوام متحدہ کی دیگر قراردادوں پر عمل درآمد کے حق میں نہیں ہیں -

شامی مندوب نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے مغربی ملکوں کی حمایت کے باوجود دمشق کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ دہشت گردی کا صفایا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں