مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے خبر چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کے پیغام کی تعریف اورشکریہ ادا کیا ہے۔
شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کی کثیر تعداد نے اپنے پیغام میں فلسطین کی 12 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کی اسرائیل پر تاریخی فتح پر قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کی بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا ، قائد معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی رابطہ کے معاون حجۃ الاسلام محسن قمی نے فلسطین اور ایران دوستی کے سربراہ جناب محمد بحیصی کے نام پیغام میں رہبر معظم کی طرف سے شکریہ اور سپاس کو ابلاغ کرتے ہوئے لکھا کہ سیف القدس جنگ اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی طاقت اور قدرت کا ایک معمولی جلوہ تھا۔
حجۃ الاسلام محسن قمی نے خط میں مزید لکھا کہ فلسطینی عوام نے باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مسجد الاقصی کا دفاع کرکے اپنی استقامت اور پائداری کا شاندار ثبوت فراہم کیا اورثابت کردیا کہ اسرائیلی کی جعلی اور غاصب حکومت کا زوال قریب پہنچ گيا ہے۔