اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کا اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۵۸
تاریخ اشاعت: 23:36 - July 22, 2021

ایران کا اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے آمادہ ہے۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور اخوت و برادری کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ساتھ کورونا جیسی عالمی وبا اور دیگر مسائل اور مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ محمد باقر قالیباف نے کورونا کی وجہ سے مناسک حج کے محدود برپا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان صحت و سلامتی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے اور ایران تمام شعبوں میں اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں