16 October 2024

منشیات کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث دہشت گرد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۸۰
تاریخ اشاعت: 3:34 - July 29, 2021

منشیات کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث دہشت گرد  قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن، دہشت گرد اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں