اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے اہم عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کل بروز جمعرات منعقد ہوگی ، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود اس تقریب میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۰۱
تاریخ اشاعت: 19:17 - August 04, 2021

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے اہم عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے سیاسی گروپ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کل بروز جمعرات منعقد ہوگی ، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود اس تقریب میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداران اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے بنیادی آئین کی شق 121 کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

سید نظام الدین موسوی نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض عالمی رہنما حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے جبکہ بعض دیگر کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں جن رہنماؤں کی شرکت یقینی ہے ان میں بعض مندرجہ ذيل ہیں۔

ہندوستانی حکومت کی خصوصی ایلچی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا

ویانا میں یورپی یونین کے سفیر اشٹفن کلمنٹ

پوپ کے خصوصی نمائندے

جنوبی کوریا کے صدر کے خصوصی نمائندے

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ

شام کے وزیر اعظم

عمان کے وزیر خارجہ

سربیا کے صدر کے خصوصی نمائندے

ترکمنستان کی قومی مصالحتی کونسل کے نائب سربراہ قاسم قلی گلمراد

نامیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر

سینیگال کی پارلیمنٹ کے سربراہ

اسلوانیہ کی پارلیمنٹ کے سربراہ

افغان سینیٹ کے سربراہ فضل ہادی مسلم یار

ملائشیا کے ڈپٹی اسپیکر محمد راشد بن حسنون

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی

ازبکستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ نور الدین جان اسماعیل اوف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندےاوپک تنظیم کے نمائندے

اسلامی بین المجالس کے نمائدے

ایشیائی بین المجالس کے نمائندے

مذکورہ شخصیات  کے علاوہ عراق کے صدر برہم صالح ، افغانستان کے صدر اشرف غنی  اور عراقی کردستان کے وزیر اعظم نیچروان بارزانی بھی صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تاجیکستان، ازبکستان اور نیجر کے پارلیمانی سربراہان تہران پہنچ گئے۔

ایرانی صدر کل ایران کے بنیادی آئين کی شق 121 کے مطابق حلف اٹھائیں گے اور ملک کی ترقی و پیشرفت کے سلسلے میں حلف نامہ پر دستخط کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں