اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے آٹھویں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۰۶
تاریخ اشاعت: 18:14 - August 05, 2021

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے آٹھویں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس باوقار تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ 73 ممالک سے 115 مہمان وفود شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں جن میں عراق کے صدر برہم صالح، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، پاکستانی سینیٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی، ہندوستنای حکومت کے خصوصی نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

اس باوقار تقریب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای خطاب کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی  حلف اٹھانے اور حلف نامہ پر دستخط کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں