16 October 2024

جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدالله نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۱۲
تاریخ اشاعت: 18:29 - August 07, 2021

جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے قومی آواز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت جمہوری حقوق سے محروم ہیں ۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ جمہوریت کے فقدان سے عوام پر براہ راست منفی اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ باتیں جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر فورم برائے انسانی حقوق جموں و کشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی ہیں۔

وفد میں جسٹس اے پی شاہ، سابق مصالحت کار رادھا کمار اور معروف حقوق اطفال کارکن اناکشی گنگولی بھی شامل تھیں جبکہ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ نیشنل کانفرنس ترجمان کے مطابق اس موقع پر جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، زمینی سطح لوگوں کو درپیش مشکلات، 5 اگست 2019 کے بعد کے حالات، گزشتہ دو سال سے جاری غیر یقینیت اور بے چینی اور خصوصاً انسانی حقوق کے بارے میں تبادلہ خیالات ہوا ہے۔

فاروق عبداللہ نے وفد سے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی پاسبان جماعت رہی ہے اور یہ جماعت آج بھی یہاں کے عوام کے حقوق کے لئے برسرجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام اس وقت جمہوریت کے حق سے بھی محروم ہیں اور جمہوریت کے فقدان کا براہ راست منفی اثر عام لوگوں پر پڑ رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں