اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری/ 400 طالبان ہلاک

امریکہ کے بی 52 طیارے نے شبرغان کے علاقہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے بمباری کی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 400 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۱۷
تاریخ اشاعت: 18:13 - August 08, 2021

امریکہ کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری/ 400 طالبان ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بی 52 طیارے نے شبرغان کے علاقہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے بمباری کی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں مختلف علاقوں میں کم سے کم 400 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی بمباری سے قبل طالبان نے افغانستان کے صوبے نمروز کے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ ادھر امریکی صدر نے طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عرب ممالک میں قائم کردہ امریکی ہوائی اڈوں کو افغانستان میں طالبان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قطر کے ہوائی اڈے پر موجود امریکی لڑاکا طیارے بی 52 کو افغانستان بھیج دیا ہے ۔ امریکی طیارے بی 52 نے شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ ٹائمز کے مطابق امریکہ افغانستان کے تین صوبوں قندہار، ہرات اور لشکر گاہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ طالبان اور امریکہ دونوں ایک دوسرے پر قطر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں