16 October 2024

حزب اللہ کا دفاع مقدس نامی ویڈیو گیم

حزب اللہ لبنان نے دشمنوں کی سافٹ وار کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاع مقدس کے نام سے ایک ویڈیو گیم تیار کیا ہے جس میں حزب اللہ کے جانبازوں کو لبنان و اسلامی مقدسات کی حمایت میں شام میں داعش کے خلاف جنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۳
تاریخ اشاعت: 21:31 - February 26, 2018

حزب اللہ کا دفاع مقدس نامی ویڈیو گیممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اس ویڈیو گیم کو روشناس کرایا ہے جس میں تحریک مزاحمت کے مجاہد تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اس ویڈیو گیم کا مقصد تکفیری دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ امریکی و صیہونی منصوبے کا بھی مقابلہ کرنے کا ایک دستاویزی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گیم، ان دہشت گردوں کے مقابلے میں جانبازی کے بھرپور اظہار کی علامت ہے  جو ان کے وطن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسلامی مقدسات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دینی، سیاسی فوجی پہلؤوں پر مشتمل تیار کیا جانے والا یہ ویڈیو گیم، وطن کے دفاع اور اس کی ترویج کے پیغام کا حامل ہے۔ سی این این نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس گیم میں حزب اللہ، شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے دفاع سے اپنے مشن کا آغاز کرتی ہے جبکہ جنگ کا سلسلہ، راس بعلبک میں لبنان و شام کی مشترکہ سرحدوں تک جاری رہتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں