16 October 2024

افغان صدر اشرف غنی کی مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر دوستوں سے امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۴۱
تاریخ اشاعت: 17:15 - August 15, 2021

افغان صدر اشرف غنی کی مستعفی ہونے کی خبروں کی تردیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اطلس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر دوستوں سے  امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور وہ افغانستان میں مزید جنگ اور خونریزی نہیں ہونے دیں گے۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہم طالبان کی وجہ سے آوارہ ہونے والے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل ایسی خبریں گشت کررہی تھیں کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ کسی تیسرے ملک اہل خانہ سمیت منتقل ہوجائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں