02 February 2025

چین نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قراردیدیا

افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۶۹
تاریخ اشاعت: 23:47 - August 23, 2021

چین نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قراردیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔ چینی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے  کہا کہ امریکہ نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان کو چھوڑ دیا، طاقت کے استعمال اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ سنگین ہوتے ہیں۔ چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ توقع ہے طالبان سب قومیتوں کو ملا کر قابلِ قبول حکومت بنائیں گے، ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ کو پناہ دینے جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں