16 October 2024

شہید کمانڈروں کے قتل کے قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا محکمہ خارجہ شہید کمانڈروں؛ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ جنرل جاج قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس کے قتل کے قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کرے گی۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۸۵
تاریخ اشاعت: 18:48 - August 28, 2021

شہید کمانڈروں کے قتل کے قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کریں گے: ایرانی وزیر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی حسین امیر عبداللہیان، جو بغداد ایئرپورٹ کے مضافات میں دو مزاحمتی کمانڈروں کے یادگار کی جگہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گئے تھے، نے ارنا رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ خارجہ ان جماعتوں کا ایک سنجیدہ قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کر رہا ہے جنہوں نے امریکی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے نام پر کھلے عام دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ان عظیم ہیروز کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس حوالے سے جوابدہ ہونا چاہیے، چاہے پچھلی انتظامیہ نے جرم کیا ہو تو اب امریکی حکومت اس کارروائی کے نتائج سے بچ نہیں سکتی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق اس دہشت گردانہ فعل میں ملوثین کو سزا دی جانی چاہیے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے قومی اور بین الاقوامی ہیرو سردار سلیمانی سمیت دیگر عظیم شخصیات امریکی دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں شہید کیے گئے ہیں؛ وہ ہیروز جنہوں نے ملک کی زیادہ سے زیادہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی اور اس طرح اپنی جانیں قربان کیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس کی شرکت کیلئے بغداد کیا دورہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس کا آج بروز ہفتے کو عراق کے ہمسایہ ممالک سوائے شامی صدر اور بعض خطی اور غیر ممالک کی شرکت سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

عراق کے ہمسایہ ممالک سمیت قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اور جاپان سے بھی اس اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

عراقی حکومت کے مطابق اس اجلاس کے مقاصد؛ علاقائی کشیدگی میں کمی، اقتصادی تعلقات کا فروغ اور عراق کے پڑوسیوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں