اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۱۸
تاریخ اشاعت: 20:30 - September 05, 2021

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے دمام کے علاقہ التنورہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو صماد 3 نامی 8 ڈرونز اور ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ساتویں دفاعی نامی کارروائی میں سعودی عرب کے اندر حملہ کیا گيا ہے اور یمنی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر جب اور جہاں چاہیے جوابی کارروائي کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ جدہ، جیزان اور نجران  میں بھی سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو 2 ڈرونز اور 5 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں