اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس منعقد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۲۰
تاریخ اشاعت: 17:12 - September 06, 2021

اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس منعقدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزارت خآرجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، پاکستان نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق  اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمنستان، ازبکستان اور تاجیکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں