16 October 2024

اسرائیلی کی محفوظ ترین جیل سے 6 فلسطینی سرنگ بناکر فرار ہونے میں کامیاب

اسرائیل کی محفوظ ترین گلیوا جیل میں قید فلسطین کی اقصیٰ بریگیڈ کے رہنما اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ واش روم سے سرنگ بناکر جیل کی دوسری طرف نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۲۸
تاریخ اشاعت: 16:22 - September 07, 2021

اسرائیلی کی محفوظ ترین جیل سے 6 فلسطینی سرنگ بناکر فرار ہونے میں کامیابمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی محفوظ ترین گلیوا جیل میں قید فلسطین کی اقصیٰ بریگیڈ کے رہنما اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ واش روم سے سرنگ بناکر جیل کی دوسری طرف نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے آزادی فلسطین اور یہودی ریاست کے خلاف برسر پیکار تنظیم اقصیٰ بریگیڈ کے رہنما کمانڈر زکریا زبیدی اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ خفیہ طور پر جیل سے باہر نکلنے پر کام ہوگئے۔

جیل سے نکلنے کے لیے ان مزاحمت کاروں نے واش روم کے کموڈ کو نکال کر زنگ آلود چمچوں کے ذریعے کھودائی کی اور طویل سرنگ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ سرنگ کا اگلا سرا جیل کے باہر نکالا اور ایک چھوٹے سے سوراخ سے حیران کن طور پر 6 افراد نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

جیل کے باہر کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے بتایا کہ انھوں نے 6 مشکوک افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس سرنگ کے اس چھوٹے دھانے کو حیرانی سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں