اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہان سے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے امریکی خفیہ ایجنسی " سی آئی اے" کے سربراہ ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۳۸
تاریخ اشاعت: 21:54 - September 09, 2021

پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہان سے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے امریکی خفیہ ایجنسی " سی آئی اے" کے سربراہ ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ڈائریکٹر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ولیم جوزف برنز نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، افغانستان سے کامیاب انخلاء آپریشن اور پاکستان کی علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کےڈائریکٹرجنرل فیض حمید نے حال ہی میں کابل  دورہ کیا اور طالبان قیادت سے ملاقات اور گفتگو کی۔ جبکہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے بھارت مں ملاقات اور گفتگوکی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں