اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی کوریا کا پہلا ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۴۵
تاریخ اشاعت: 15:42 - September 15, 2021

شمالی کوریا کا پہلا ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کھلے سمندر میں تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق کروز میزائل کا یہ تجربہ دشمن کی سرگرمیوں کو روکنے اور ہماری ریاست کی سلامتی کی زیادہ قابل اعتماد طریقے سے ضمانت دے سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی کروز میزائل کی تیاری میں زیادہ دلچسپی کی ایک وجہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہونا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مارچ میں ایک نئے ٹیکٹیکل شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جب کہ جنوری کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں