02 February 2025

مختلف تنظیموں کا بھارتی ریاست کرناٹک کی مسلم طالبہ کو اعزازات دینے کا فیصلہ

بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کے لیے ہندو انتہاپسندوں کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ مسکان خان کو مختلف تنظیموں نے اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۷۸
تاریخ اشاعت: 12:58 - February 12, 2022

مختلف تنظیموں کا بھارتی ریاست کرناٹک کی مسلم طالبہ کو اعزازات دینے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کے لیے ہندو انتہاپسندوں کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ مسکان خان کو مختلف تنظیموں نے اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرات و بہادری کے علامت قرار دی گئی طالبہ مسکان خان کو تامل ناڈو کی تنظیم نے فاطمہ شیخ ایوارڈ اور جھارکھنڈ کی سماجی تنظیم ابرار فاؤنڈیشن نے ایوارڈ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرناٹک کے علاقے مانڈیا کے کالج کی طالبہ مسکان خان نے ہندو انتہاپسند وں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے تھے اور حجاب پہننے کو اپنا حق قراردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں