16 October 2024

ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح پاکستانی فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۸۶
تاریخ اشاعت: 13:57 - February 14, 2022

ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح پاکستانی فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ کے ساتھ  باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں