مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حسین امیر عبداللہیان ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کئي معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اور قطر کے بادشاہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور قطر کے باہمی تعلقات حکومتی اور عوامی سطح پر بہت گہرے ہیں ، جو مشترکہ مفادات پر مشتمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے ساتھ تعاون اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔