اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا

یوکرائن کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۳۳
تاریخ اشاعت: 14:07 - February 26, 2022

امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو دھوکہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو مشکل وقت میں تنہا چھوڑدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔ یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا ہے کہ یوکرائن نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے، جواب نہیں دیتا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔

یوکرائنی صدر نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے، روس سے لڑنے کے لیے یوکرائن کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ روسی فوج یوکرائنی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرائن میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں