اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو مذاکرات ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۴۳
تاریخ اشاعت: 15:40 - February 28, 2022

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو مذاکرات ہوں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستہ لاہور پہنچے گا اور آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز یکم مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

اس حوالے سے مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریا چناب پر 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگاواٹ کے مانڈی جبکہ دریا سندھ پر 24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں