اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روسی فضائیہ کے اہلکار یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئے

روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا سلسلہ آج ساتویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ روسی فضائیہ کے اہلکار یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۴۷
تاریخ اشاعت: 14:34 - March 02, 2022

روسی فضائیہ کے اہلکار یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا سلسلہ آج ساتویں دن بھ؛ جاری ہے ۔ روسی فوج نے شہر خارکوف کا محاصرہ کررکھا ہے اورآج صبح روسی فضائیہ کے اہلکار یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ ادھر روس کے صدر نے یوکرائن میں فوجی آپریشن متوقف کرنے کے لئے ڈونسک اور لوہانسک کے استقلال کویوکرائن کی طرف سے باقاعدہ تسلیم کرنے اور کریمیا پر روسی مالکیت کو تسلیم کرنے کے شرائط عائد کئے ہیں۔

 امریکہ اور یورپ کی جانب سےر وس کے خلاف دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کی مذمت میں بلایا گیا ہے جس میں روس سے کہا جائےگا کہ وہ یوکرائن سے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر نکال لے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ چين، ہندوستان  اور بہت سے دیگر ممالک روس اور یوکرائن کے تنازعہ میں غیر جانبداربنے ہوئے ہیں۔ روس کے خلاف سکیورٹی کونسل کی قرارداد میں چین ، ہندوستان اور امارات نےحصہ نہیں لیا اور خود روس نے سکیورٹی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ۔ جنرل اسمبلی میں اگر روس کے خلاف قرارداد منظور ہوگئی تو یہ قرارداد الزام آور نہیں ہوگی۔ ادھر میکسیکو نے روس کے خلاف پابندیوں کی مہم میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں جو یوکرائن کے تحفظ کے بجائے تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ کل ایران کے روحانی پیشوا قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب ميں کہا تھا کہ ہم یوکرائن میں جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن یوکرائن کے معاملے میں امریکہ اصل مجرم ہے اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ یوکرائن آج تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: امریکہ پر اعتماد کرنے والے حکام کا حشرایسا ہی ہوتا ہے۔ یوکرائن کے صدر کو یوکرائنی عوام کی حمایت حاصل نہیں ورنہ  اس کا یہ حشر نہ ہوتا۔ یوکرائن میں امریکہ نے جمہوری حکومت کو ختم کرکے اپنی مرضی کی حکومت قائم کی۔ اور روس کی سرحد کے قریب عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ، جس کے نتیجے میں آج یوکرائن کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں