اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے

روسی صدارتی محل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے اور روس اپنے ملک و عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کے ضروری اقدام سے دریغ نہیں کرےگا۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۸۰
تاریخ اشاعت: 19:36 - March 09, 2022

امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے اور روس اپنے ملک و عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کے ضروری اقدام سے دریغ نہیں کرےگا۔ اس نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں امریکہ پر غلبہ پانے اور اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ  کے لئے روس ہر قدم اٹھا سکتا ہے۔ پسکوف نے امریکہ کی طرف سے روس کے تیل کی درآمد پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس دنیا میں انرجی فراہم کرنے والا معتبر ملک ہے  ہم یورپ اور دنیا کو انرجی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پسکوف نے روس اور یوکرائن کے وزراء خآرجہ کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات مذاکرات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں اہم ہوسکتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں