مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے پارلیمانی معاون سید محمد حسینی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ یوکرائن جنگ نے مغربی ممالک کی دوگانہ، متضاد اور منافقانہ پالیسی کو نمایاں کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے حکمراں چارلی ایبڈو میگزین میں پیغمبر اسلام اور مسلمانوں کی توہین اور دل آزاری کوآزادی بیان سمجھتے ہیں لیکن یورپی ممالک کے بارے میں ایک کاٹون بنانے پر فرانس نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں جاری نسل پرستی اور منافقانہ پالیسی مزید نمایاں ہوگئی ہے.