مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف فلسطینی جوان کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو فلسطین اور فلسطینوں کا سچا حامی اور مددگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے تمام مراحل اور مواقع میں عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطین کا سچا حامی اور مددگار ہے۔ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی عملی طور پر حمایت کی ہے اور فلسطینیون کو اسرائیل کا مقابلہ پتھروں سے کرنے کے بجائے راکٹوں اور میزائلوں سے مقابلہ کرنے کا درس دیا ۔ انھوں نے بعض عرب ممالک کی طرف اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام عرب حکمرانوں کی اس خيانت اور غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔