اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی فوجی افسران سمیت 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۴۵
تاریخ اشاعت: 23:57 - March 30, 2022

کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی فوجی افسران سمیت 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پوما ون امن مشن کے دوران کانگو میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے، جن میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (شریک پائلٹ)، میجر فیضان علی، نائب صوبےدار سمیع اللہ خان (فلائٹ انجیئنئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریئو چیف)، حوالدار جمیل گنر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلیے 2011 سے کانگو میں تعینات ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں