اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی فوج کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین

پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۵۴
تاریخ اشاعت: 15:43 - April 03, 2022

پاکستانی فوج کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کا سپرسانک میزائل پاکستان میں گرنے پر شدید تشویش ہے، ایک ایٹمی ملک کا دوسری ایٹمی ملک پر میزائل گرا ہے، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، میزائل کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا تھا یا کوئی مسافر طیارہ بھی نشانہ بن سکتا تھا، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایل او سی پر صورتحال فی الحال قابل اطمینان اور پرامن ہے، گزشتہ ایک سال سے کوئی بڑا تنازع نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن پر روسی فوج کے آپریشن پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں