اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے میں صہیونیوں کی کمزوری اور ناتوانی نمایاں ہوگئی

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اسرائيل کے دارالحکومت تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے اور فلسطینی عوام کی جانفشانی و قربانی کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے کے بعد صہیونی حکومت کمزوری اور ناتوانی نمایاں ہوگئی۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۷۶
تاریخ اشاعت: 15:22 - April 09, 2022

تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے میں صہیونیوں کی کمزوری اور ناوتانی نمایاں ہوگئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اسرائيل کے دارالحکومت تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے اور فلسطینی عوام کی جانفشانی و قربانی کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے کے بعد صہیونی حکومت کی کمزوری و سرگردانی نمایاں ہوگئی۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملہ فلسطینیوں کی طاقت کا مظہر ہے اور اس حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی ہر جگہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کے جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ تل ابیب حملے نے اسرائيلی حکومت کی کمزوری اور ناتوانی کو بھی ظاہر کردیا ہے۔ ایک فلسطینی مجاہد نے اسرائيل کے سکیورٹی اداروں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا ۔

واضح رہے کہ کل رات ایک فلسطینی مجاہد نے تل ابیب میں فائرنگ کرکے 2 صہیونیوں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں