اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے ميں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں میجر سمیت دو جوان ہلاک جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۰
تاریخ اشاعت: 14:33 - April 13, 2022

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے ميں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں میجر سمیت دو جوان ہلاک جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوارڈہ کے شہری علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔بیان کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ میجر شجاعت اور نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی عمران خان ہلاک ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں