16 October 2024

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں یقینی شکست کے باوجود سعودی عرب کی جنگ جاری

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سعودی حکام کویمن پر مسلط کردہ جنگ سے خارج ہونے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے حکام کو اپنی شکست کا یقین ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۱
تاریخ اشاعت: 14:37 - April 13, 2022

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں یقینی شکست کے باوجود سعودی عرب کی جنگ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اور بعض اعلی سول و فوجی حکام کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: استغفار ہمیں قومی میدانوں میں بڑی کامیابیوں کی طرف لے جاتا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کی دعاؤں میں مسئلہ استغفار اور اللہ تعالی سے بخشش و مغفرت طلب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: استغفار کا مطلب کیاہے؟ استغفار یعنی اللہ تعالی کی بارگاہ میں بہت سے امور کے متعلق ، بہت سے کردہ اور نکردہ کاموں کے متعلق معافی مانگنے اور عذر طلب کرنے کو استغفار کہتے ہیں ، ہمیں اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے۔ استغفار صرف شخصی گناہ سے معافی اور دل پاک و صاف کرنے کے لئے نہیں بلکہ استغفار ہمیں قومی میدانوں میں بڑی بڑی کامیابیوں تک پہنچاتا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سعودی حکام کویمن پر مسلط کردہ جنگ سے خارج ہونے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے حکام کو اپنی شکست کا یقین ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی کامیابی کا احتمال بھی نہیں ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی جوانوں کے اقدامات اور جد وجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینیوں کے اقدامات نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی انھیں مٹانے کی تلاش و کوشش کے باوجود وہ زندہ ہیں اور فتح و کامیابی فلسطینیوں نصیب ہوگی۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مذاکرات صحیح سمت میں جاری ہیں لیکن امریکہ بیچ میں پھنس گیا ہے ، امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر تاریخي غلطی کی، جس کے نتیجے میں وہ ویانا مذاکرات میں پھنس گیا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ملک کی  اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں تینوں قوا کی اقتصادی کمیٹی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں تینوں قوا کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں