اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال / گذشتہ چند روز میں کئی فوجی ہلاک

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان سے احتجاج کرتے ہوئے ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ ادھر طالبان نے بھی کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کرکے خوست اور کنر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری پر احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۱۵
تاریخ اشاعت: 15:47 - April 17, 2022

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال / گذشتہ چند روز میں کئی فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان سے احتجاج کرتے ہوئے ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ ادھر طالبان نے بھی کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کرکے خوست اور کنر میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری پر احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ چند روز میں پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ان واقعات میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ چند ماہ میں بارہا افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے.دہشت گرد افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان سرحدی چوکیوں پر حملے کر رہی ہے۔ ان حملوں کے نتیجہ میں کئی پاکستانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل کو افغانستان سے  دہشت گردوں کے ہاتھوں شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 7 سپاہی ہلاک ہوئے۔ پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سےافغان سرزمین سے پاکستان میں کاروائیوں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ عمل  سرحد کے ساتھ ساتھ امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوشیشوں کے کیے نقصان دہ ہے۔

ادھر طالبان کے عبوری وزير خارجہ نے خوست اور کنر صوبوں ميں پاکستانی فضائیہ کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوں گے۔ افغان وزارت خارجہ نے بھی پاکستان سفیر کو طلب کرکے اسے احتجاج مراسلہ دیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ کے حملے میں 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستنا نے طالبان کو کابل میں اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں