اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ڈونلڈ ٹرمپ توہین عدالت کے مجرم قرار/ روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۴۶
تاریخ اشاعت: 20:03 - April 26, 2022

ڈونلڈ ٹرمپ توہین عدالت کے مجرم قرار/ روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک  کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزارڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ اٹارنی جنرل کا دفتر سابق امریکی صدرکی کمپنی کے خلاف 2سال سے تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران متعدد مالی بے ضابطگیوں اورجعلی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔

ٹرمپ کی وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے احترام کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں اوراس فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں