16 October 2024

امیر عبداللہیان کی پاکستان کے نئے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۵۲
تاریخ اشاعت: 15:03 - April 28, 2022

امیر عبداللہیان کی پاکستان کے نئے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی توقع کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان اس سال باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل بن سکتے ہیں۔

پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد پیش کرنے پر ایرانی وزير خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور ایران کو اہم اسلامی اور برادر ملک قراردیتے ہوئے تعلقات کو مزيد فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ کو تہران کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں