مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان عالمی یوم قدس کی ریلی کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خطے، لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی محاذ پہلے کی نسبت طاقتور ہوگيا ہے جبکہ غاصب اسرائیلی حکومت پہلے کی نسبت کمزور اور ناتواں ہوگئی ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور ہم نے گذشتہ تین ہفتوں میں اس سے نمٹنے کے لیے سفارتی اقدامات کیے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اسلامی ممالک کے بعض وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کو کہا۔ یہ اجلاس اگلے ہفتے جدہ میں اسلامی ممالک کے خصوصی نمائندوں اور سفیروں کی سطح پر اسلامی تعاون تنظيم کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اس اجلاس میں فعال موجودگی ہوگی اور مجھے امید ہے کہ ہم اس اجلاس کو وزرائے خارجہ کی سطح پر بھی منعقد کریں گے۔ واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے فلسطینی مسئلہ کو ہمیشہ کے لئۓ زندہ کردیا۔ یوم قدس کے موقع پر ہر سال ایران سمیت اسلامی ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور بیت المقدس ک آزادی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔