اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے

پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر کے محتلف شہروں میں آج سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، عید فطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۷۷
تاریخ اشاعت: 20:02 - May 04, 2022

پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر کے محتلف شہروں میں آج سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں عید فطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

عید فطرکے موقع پر پاکستانی صدر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔ رمضان المبارک میں صبر، ایثار اور قربانی نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا جس کا تقاضا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے ارد گرد کے تمام نادار و مفلس، ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہ عمل ہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ﷺ کا پیغام ہے۔ادھر ہندوستان اور کشمیر میں بھی عید سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ دہلی، لکھنؤ، ممبـئی ، جموں ، سرینگر ، بذگام اور دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر کی جامع مسجد میں نماز عید فطر ادا کرنے کی حکومت نے اجازت نہیں دی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں