اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے پارلیمانی وفد کا دورہ ہندوستان

ایران ہند پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سبھی شعبوں میں تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۰
تاریخ اشاعت: 23:22 - February 28, 2018

ایران کے پارلیمانی وفد کا دورہ ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران ہند پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نظر افضلی نے نئی دہلی میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے انرجی کمیشن کے چیئرمین ہری بابو سے ملاقات میں کہا کہ مختلف میدانوں میں ایران اور ہندوستان کے مفادات مشترک ہیں۔

انھوں نے اس ملاقات میں کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، نقل و حمل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعاون میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔

ایران ہند پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نظر افضلی نے دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان طلبا اور اساتذہ کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کے انرجی کمیشن کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے کامیاب دورہ ہندوستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایران کے دورے میں ویزے میں سہولت اور توانائی، حفظان صحت اور دواسازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ نیز عوامی رابطہ بڑھانے کے اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ایران ہند پارلیمانی دوستی گروپ کا یہ دورہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط اور تعاون کے فروغ میں مدد کے لئے انجام پایا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کا ایک وفد، ایران ہند پارلیمانی دوستی گروپ کے عنوان سے ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں