اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس نے امریکی صدر بائیڈن سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیں

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزير خارجہ بلینکن اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے سربراہ سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۴۶
تاریخ اشاعت: 23:32 - May 21, 2022

روس نے امریکی صدر بائیڈن سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزير خارجہ بلینکن اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے  کے سربراہ سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 963 امریکیوں پر روس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ روسی فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزیر خارجہ بلینکن اور سی آئي اے کے سربراہ ویلیم برنس بھی شامل ہیں۔ روس نے کینیڈا کے بھی 26 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جن کے جواب میں روس نے بھی مغربی ممالک کے خلاف کڑي پابندیاں عائد کی ہیں اور بعض یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بھی روک دی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں