اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

قیامی کی کہانی جس نے اسلامی انقلاب کی تحریک کو تیز کیا/ 19 دی ماہ کا انقلابی اقدام

حکومت نے انتقام کا فیصلہ کیا اور روزنامہ ’’ اطلاعات ‘‘ میں 17 دی ماہ 1356 ھ ش (7/1/1978ء) کو عین اسی دن کہ جو ایران میں رضا شاہ کے ہاتھوں ’’ بے پردگی کے رواج کا دن ‘‘ کہا جاتا ہے، ایک فرضی شخص، رشیدی مطلق کی طرف سے ایک مقالہ ایران اور سرخ و سیاہ استعمار کے عنوان سے شائع کیا جاتا ہے جس میں انقلابی علماء اور امام خمینی کی کھل کر اہانت کی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۵۵
تاریخ اشاعت: 15:17 - January 10, 2018

قیامی کی کہانی جس نے اسلامی انقلاب کی تحریک کو تیز کیا/ 19 دی ماہ کا انقلابی اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی: انقلاب کے واقعات 15 خرداد 1342 سے کے کر 19 دی 1356 ھ ش (5جون 63/9جنوری 78) کے بعد تک طرح طرح کی دشواریوں  اور مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

حکومت نے انتقام کا فیصلہ کیا اور روزنامہ ’’ اطلاعات ‘‘ میں 17 دی ماہ 1356 ھ ش (7/1/1978ء) کو عین اسی دن کہ جو ایران میں رضا شاہ کے ہاتھوں ’’ بے پردگی کے رواج کا دن ‘‘ کہا جاتا ہے، ایک فرضی شخص، رشیدی مطلق کی طرف سے ایک مقالہ ایران اور سرخ و سیاہ استعمار کے عنوان سے شائع کیا جاتا ہے جس میں انقلابی علماء اور امام خمینی کی کھل کر اہانت کی گئی۔

اگلے دن 19 دی ماہ (9 جنوری) کو پہلے روز سے بھی وسیع پیمانے پر صبح سے ہی مظاہرے شروع ہو گئے۔ ظہر کے بعد شاہی پولیس کی گولیوں نے مجمع کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔ دونوں طرف سے مقابلہ آرائی آدھی رات تک جاری رہی، کافی لوگ زخمی و شہید ہو گئے۔

9 جنوری 78ء کا حادثہ اس آتش فشاں کی ایک چنگاری تھی جس نے ایک سال بعد 22 بہمن 57 ھ ش (11 فروری 79ء) کو امام خمینی کی عاقلانہ رہبری اور ایرانی قوم کی بلند ہمتی کے نتیجے میں پہلوی حکومت اور شہنشاہی نظام کی عمارت منہدم کردی۔

19 دی 1356 (9 جنوری 1978) کو قم کے عوام، حوزہ علمیہ قم کے مدرسین اورطلباء نے شاہی حکومت کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) کی شان میں گستاخی اور اہانت کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شاہ کی استبدادی حکومت کے آلہ کاروں نے مظاہرین کو بے دردی کے ساتھ کچلنے کیلئے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس سے بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں