مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اس وقت صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی۔ پاکستانی فوج تباہ ہوئی تو یوکرائن کی طرح پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی ختم کردیا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ’اگر ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکلا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے روپے کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے زیادہ پاک فوج ہٹ ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور بھارت تینوں پاکستان کے خلاف متحد ہیں ۔ پاکستانی فوج اور پاکستانی ایٹمی اثاثے ان کے نشانے پر ہیں۔