16 October 2024

ایرانی وزارت خارجہ میں بهارتی سفیر طلب/اسلامی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات بهارتی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے نمائندے کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین اور گستاخی پر شدید احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۰۷
تاریخ اشاعت: 21:43 - June 06, 2022

ایرانی وزارت خارجہ میں بهارتی سفیر طلب/اسلامی مقدسات کی توہین ناقابل برداشتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات بهارتی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے نمائندے کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین اور گستاخی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے ہندوستانی سفیر پر واضح کیا ہے کہ ایران پیغمبر اسلام (ص) اور اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرےگا۔

ہندوستانی سفیر نے بھارتی حکمراں جماعت کے نمائندے کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مؤقف ہندوستانی حکومت کا نہیں ہے ہندوستانی حکومت دوسرے ادیان کا احترام کرتی ہے۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ گستاخ شخص کا بھارتی حکومت میں کوئي عہدہ نہیں ہے البتہ حکمراں جماعت میں اس کا عہدہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں