اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پیغمبر اکرم(ص) اور شعائر اسلامی کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے/جمعہ کو احتجاج کا اعلان

پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت میں شعائر اسلامی اور پیغمبر اکرم پر دیے گئے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں رسول اکرم (ص) و شعائر اسلام کی بے حرمتی قابل تشویش ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۷
تاریخ اشاعت: 22:58 - June 08, 2022

پیغمبر اکرم(ص) اور شعائر اسلامی کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے/جمعہ کو احتجاج کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت میں شعائر اسلامی اور پیغمبر اکرم پر دیے گئے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں رسول اکرم (ص) و شعائر اسلام کی بے حرمتی قابل تشویش ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسلامی ممالک کے اقدامات مستحسن ہیں مزید موثر بنا کر بھارتی مسلمانوں کو ظلم و دباؤ سے بچانے کی ضرورت ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں پہلے ہی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں کو مختلف انداز سے مظالم ، دباؤ اور توہین کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی مباحثے میں  توہین آمیز بیانیے سے پوری دنیا باالخصوص مسلم دنیا کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ یوم سوگ و احتجاج کے طور پر پورے پاکستان میں منایا جائے گا اور تمام مسلمان  اور آئمہ جمعہ اس بے حرمتی اور توہین کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں اور انتہا پسندی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں۔

دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے بین الاقوامی یوم تحفظ خوراک کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ کرہ ارض پر وسائل کو منصفانہ کئے بغیر اس بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا نہیں کیا جاسکتا۔ انسانیت کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ انتہاء پسندی و دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اگر کوئی ہے تو وہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اسکی وجہ سے بڑھنے والا درجہ حرارت اور وسائل کی تقسیم میں بے اعتدالی ہے۔

قرآن کریم کے اس آفاقی پیغام "دولت چند ہاتھوں میں گھومتی نہ رہے" اس فلسفے کو سمجھ کر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں