16 October 2024

پاکستان کی ایران سے مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست

پاکستان کی ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۸
تاریخ اشاعت: 23:01 - June 08, 2022

پاکستان کی ایران سے مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواستمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال  نے اسلام آباد میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمحمد علی حسینی  سے ملاقات میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے ایران سے بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ 100 میگاواٹ بجلی مزید فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے میں پاکستان کے وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا استقبال کیا۔

اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد سورخابی، پاکستان کے نائب وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ، پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سمندری امور کے بعض حکام نے بھی شرکت کی۔

دونوں فریقوں نے ایران پاکستان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری سمیت علاقائی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی نے توانائی کے شعبے بالخصوص پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں بجلی کی برآمد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اسلام آباد حکومت کے عزم پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں