اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غاصب صہیونی وزیر اعظم ابو ظہبی پہنچ گئے/امارات کی مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت

اسرائيل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر ابو ظہی پہنچ گئے ہیں۔ امارت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کی دعوت کے اقدام کو فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت قراردیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۲۴
تاریخ اشاعت: 20:41 - June 09, 2022

غاصب صہیونی وزیر اعظم ابو ظہبی پہنچ گئے/امارات کی مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر ابو ظہی پہنچ گئے ہیں۔ امارت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کی دعوت کے اقدام کو فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت قراردیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امارات کے وزير خارجہ عبداللہ بن زاید نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ  کا ايئر پورٹ پر استقبال کیا۔ غاصب صہیونی وزیر اعظم امارات کے بادشاہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ  دو طرفہ ، علاقائي ، اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع‏ کے مطابق سن 2020 میں 4 عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں، بیت المقدس اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا۔ عرب عوام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خلاف ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل نے عرب ممالک کے عوام پر اپنے ایجنٹوں اور نوکروں کو مسلط کررکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں